پاکستان
17 اکتوبر ، 2012

کوئٹہ سے ٹرین سروس کی بحالی کیلئے انتظامات مکمل،بکنگ شروع

 کوئٹہ سے ٹرین سروس کی بحالی کیلئے انتظامات مکمل،بکنگ شروع

کوئٹہ…بلوچستان میں آنیوالے سیلاب کے نتیجے میں ڈیرہ اللہ یار جیکب آباد ریلوے سیکشن پر پڑے شگاف پر کردئیے ،18اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال ہوجائے گی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق نو ستمبر کو بلوچستان کے اضلاع نصیرآباد و جعفرآباد میںآ نیوالے سیلاب کے باعث ڈیرہ اللہ یار جیکب آباد ریلوے سیکشن پر شگاف پڑنے اور سیلابی پانی کے بہاو کی وجہ سے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس بند کردی گئی تھی۔تاہم سکھر ریلوے ڈویژن کے عملے نے پانی کا بہاؤ ختم ہونے کے بعد ریلوے ٹریک پر پڑے شگاف پر کرکے ٹریک کی مرمت کردی۔ٹریک کی مرمت کے بعد اٹھارہ اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔جس کیلئے آج سے ٹکٹس کی بکنگ شروع کردی گئی ہے دوسری جانب راولپنڈی سے کوئٹہآنے والی جعفرایکسپریس اور کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل آج راولپنڈی اور کراچی سے روانہ ہوکر اٹھارہ اکتوبر کو کوئٹہ پہنچے گی۔

مزید خبریں :