Time 17 ستمبر ، 2021
کھیل

قومی کرکٹرز کو چھٹیوں پر بھیجنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی کرکٹ اسکواڈ کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مسلسل بائیو سکیور ببل میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ صورت حال کو اچھے انداز میں مینج کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی ورلڈکپ میں تازہ دم رہیں۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کو چھٹیاں دی جائیں گی تاکہ کرکٹرز جسمانی اور دماغی طور پر تازہ دم رہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے فوری بائیو سکیور ببل میں نہیں جائے گا، کھلاڑی چھٹیوں سے تازہ دم ہو کر بائیو سکیور ببل میں جائیں گے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے فوری بعد کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بائیو سکیور ببل میں چلے جانا تھا۔

قومی کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر بائیو سکیور ببل سے ہی متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا اختتام 3 اکتوبر کو ہو گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبر کو ہوں گے۔

مزید خبریں :