17 اکتوبر ، 2012
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بیکری ملازم تشددکیس میں میرے دامادکوشامل تفتیش کیاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ قانون کی حکمرانی اوربالادستی اپنی جان سیزیادہ عزیزہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دامادپربیکری کے ملازم پرتشددکرانے کاالزام ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ کی حیثیت سے خودکوعوام کے سامنے جوابدہ سمجھتاہوں،کوئی بھی شخص چاہے اُس کاتعلق حکمران سے ہی کیوں نہ ہوقانون سے بالاترنہیں، تشددکیس میں عدل وانصاف کے تقاضوں کوہرقیمت پرپوراکیاجائے۔کچھ دن قبل ایک ویڈیومنظر عام پر آئی تھی جس میں وزیراعلیٰ کے داماد کو اپنے گارڈز سمیت بیکری ملازم پرتشدد کرتے دکھایا گیا تھا۔آج بیکری ملازم پر تشدد کیس میں ایلیٹ فورس کے سات اہلکاروں سمیت ایک شہری کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔