Time 01 اکتوبر ، 2021
پاکستان

عمر شریف کا جرمنی میں ڈائیلیسز ہونے کا امکان

اداکار کا کل ڈائیلیسز کیا جا سکتا ہے جس کے بعد انہیں امریکا بھیجے جانے کا امکان ہے: ڈاکٹر طارق شہاب. فوٹو: فائل
اداکار کا کل ڈائیلیسز کیا جا سکتا ہے جس کے بعد انہیں امریکا بھیجے جانے کا امکان ہے: ڈاکٹر طارق شہاب. فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کا جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلیسز ہونے کا امکان ہے۔

عمر شریف کو علاج کی غرض سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان سے امریکا منتقل کیا جا رہا تھا کہ طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کروانا پڑا جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں۔

امریکا میں عمر شریف کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے جرمنی کے اسپتال میں داخل اداکار کا کل ڈائیلیسز کیا جا سکتا ہے جس کے بعد انہیں امریکا بھیجے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :