پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2021

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح مسلسل آٹھویں روز بھی 4 فیصد سےکم

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 افراد انتقال کر گئے اور 1656 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50779 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1656 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 35 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 27866 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 858 تک پہنچ چکی ہے۔


مزید خبریں :