19 اکتوبر ، 2012
کراچی… آسٹریلوی بھیڑوں کی تلفی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے درخواست خارج ہونے پر آسٹریلوی بھیڑوں کو تلف کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملیر کے عملے کی زیرنگرانی بھیڑیں ذبح کی جارہی ہیں،رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے 200 جوان سیکیورٹی پر مامورہیں ۔ آسٹریلیا سے 21 ہزار بھیڑ یں درآمد کی گئیں تھیں جس کے بعدسندھ ہائی کورٹ میں بھیڑوں کی تلفی کیخلاف درخواست دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز بھیڑوں کے مالک طارق بٹ کی جانب سے تلفی کیخلاف درخواست واپس لے لی گئی جس کے بعد رات گئے ڈی سی آفس ملیر نے بھیڑوں کو ذبح کرنے کیلئے قصائیوں کو طلب کیا اور تلف کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ذرئع کے مطابق 11 ہزار 306 بھیڑوں کو ذبح کرکے تلف کیا جائیگا۔