پالیسی خلاف ورزی پرٹک ٹاک نے 3 ماہ میں کتنی ویڈیوز ہٹائیں؟ رپورٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک 2021 کی دوسری سہہ ماہی میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 81 ملین (8 کروڑ 10 لاکھ) سے زائد ویڈیوز حذف کردیں۔

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں ایسے مواد اور اکاؤنٹس کے حجم اور نوعیت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جنھیں سخت کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا اور جس سے پلیٹ فارم کی کمیونٹی، پالیسی سازوں اور این جی اوز کے سامنے عوامی احتساب کی تقویت کا اظہار ہوتاہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ کمیونٹی گائیڈ لائنز رپورٹ سے معلوم ہوتا ہےکہ 93 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانےکے محض 24گھنٹو ں کے اندر حذف کی گئیں جب کہ 94.1 فیصد ویڈیوزصارفین کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کی گئیں۔

93 فیصد ویڈیوز پر پوسٹنگ کے 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کی گئی۔
93 فیصد ویڈیوز پر پوسٹنگ کے 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کی گئی۔

کمیونٹی اور پلیٹ فارم کی دیانتداری کے تحفظ کی غرض سے،عالمی سطح پر اور اپریل سے جون تک کے عرصے میں،1,518,334ویڈیوز حذف کی گئیں جو اپ لوڈ کیے گئے تمام مواد کے 1.0 فیصد سے بھی کم ہے۔

اِن ویڈیوز میں سے 93 فیصد پر پوسٹنگ کے 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کی گئی اور 94.1 فیصد کو کسی یوزر کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا،زیادہ خوشگوار بات یہ ہےکہ 87.5 فیصد ایسا مواد حذف کیا گیا جن کے صفر ویوز تھے۔

دنیا بھر میں حذف کی گئیں ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر رہا جہاں 9,851,404 ویڈیوز حذف کی گئیں جو سنہ 2021ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کی گئیں۔

ان دریافتوں کا قریب سے جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ 73.3 فیصد ویڈیوز ہراسانی اور دھمکی آمیز مواد پر مبنی تھیں اور 72.9 فیصد ویڈیوز میں نفرت آمیز رویوں کا اظہار کیا گیا تھا جنھیں رپورٹ کیے جانے پہلے ہی حذف کر دیا گیا۔ 

اِس طرح اِن حذف کی گئیں ویڈیوز کا تناسب نمایاں طور پر زیادہ ہے جو گزشتہ سہ ماہی کے دوران بالترتیب 66.2 فیصد اور 67 فیصد تھا، یہ بہتری ٹیکنالوجی اور مواد کی جانچ کرنے والی خصوصی ٹیم کی ماڈریشن کے امتزاج سے آئی ہے جو پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کی نشاندہی کرتا ہے، ان پالیسیوں کے بہتر نفاذ کے لیے ماڈریٹرز کو مسلسل تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ ایسے مواد کی شناخت کر سکیں جس میں اصطلاحات کا ایک نیا مفہوم، سرسری تذکرہ اور دھمکی پائی جاتی ہو۔

پلیٹ فارم نے لائیو اسٹریم کے دوران تبصروں اورسوالات کے لیے بہتر میوٹ سیٹنگز (mute settings)کابھی اعلان کیا ہے جن کے ذریعے میزبان منتخب کردہ ناظرین کو لائیو اسٹریم کے دوران عارضی طور پر چند سیکنڈز یا پورے دورانیے کے لیے خاموش (mute)کر سکتے ہیں۔

ایک مرتبہ خاموش کر دیے جانے کے بعد یوزر کی مکمل ہسٹری بھی حذف ہو جائے گی، اس کے علاوہ ٹرن آف کمنٹس کا موجودہ آپشن یا keyword فلٹر کے ذریعے ممکن طور پر نقصان دہ تبصروں کو محدود بھی کیا جا سکتاہے۔

منفی مواد کو حذف کرنے کے علاوہ، ٹک ٹاک اپنے استعمال کرنے والوں کو اِس بات اختیار بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ،ٹولز اور وسائل کی مدد سے، جن میں اپنے مواد پر تبصروں کو فلٹر کرنے یا ایک سے زیادہ تبصروں کی اکھٹا رپورٹ کرنے جیسے مؤثرطریقے شامل ہیں،پلیٹ فارم کے استعمال کو اپنی ضرورت کے مطابق بنا سکیں۔

 حال ہی میں،سائٹ پر prompts کا اضافہ کیا گیا ہے جو لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پوسٹ کرنے سے پہلے اپنے الفاظ کے اثرات کا جائزہ لیں جن سے ممکن طور پربدتمیزی یا خلاف ورزی کااظہار ہوتا ہو، یہ پہلے ہی مؤثر ثابت ہوا ہے کیوں کہ تقریباً دس میں سے چار افراد اپنے تبصروں کو روک لیتے ہیں یا پھر ان میں مناسب تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر مواد اور پالیسیوں کے بارے میں گائیڈ لائنز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں :