Time 29 اکتوبر ، 2021
پاکستان

کراچی پولیس کی 11 خواتین افسران کو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

متعدد لیڈی پولیس سب انسپکٹرز مختلف وجوہات کی بنا پر اگلے عہدوں پر ترقیوں سے محروم رہی ہیں، پولیس حکام— فوٹو: جیو نیوز
متعدد لیڈی پولیس سب انسپکٹرز مختلف وجوہات کی بنا پر اگلے عہدوں پر ترقیوں سے محروم رہی ہیں، پولیس حکام— فوٹو: جیو نیوز

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس مشتاق مہر نے کراچی پولیس کی 11 خواتین افسران کو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

سینٹرل پولیس آفس کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آئی جی مشتاق مہر نے کراچی پولیس کی لیڈی سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دی ہے۔ 

حکام نے بتایا کہ متعدد لیڈی پولیس سب انسپکٹرز مختلف وجوہات کی بنا پر اگلے عہدوں پر ترقیوں سے محروم رہی ہیں۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ پولیس سندھ مقدس حیدر کے مطابق انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق شازیہ پروین، آمنہ رانی، عظمیٰ خان، عاتقہ پنہور، ناہید صادق، حنا مغل، عاشی وحید، عمارہ نسیم، رضوانہ خانم، رومی مجاہد اور نصرت علی شامل ہیں۔

کراچی کے نبی بخش تھانے میں تعینات لیڈی سب انسپکٹر تسلیم کے تین شوکاز نوٹس التوا میں ہونے کی وجہ سے ترقی عارضی طور پر روکی گئی ہے۔

مزید خبریں :