Time 09 نومبر ، 2021
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے نئی تاریخ رقم کردی

اس بات کا اعلان میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا__فوٹو: فائل
اس بات کا اعلان میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا__فوٹو: فائل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 24 اکتوبر  کی شب پاک بھارت ٹاکرا ٹی ٹوئنٹی کا سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا مقابلہ بن گیا۔

اسٹار انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین نے براہ راست دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے جس میں سے 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین پاک بھارت میچ سے محظوظ ہوئے۔

 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین کھیلنے جانیوالے سیمی فائنل کو دیکھنے والوں کی تعداد 13 کروڑ 60 لاکھ تھی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کیخلاف پہلا میچ کھیلا تھا جس میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

تاہم اب پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔ 


مزید خبریں :