Time 16 نومبر ، 2021
پاکستان

رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں اور  انہوں نے جو حلف نامہ دیا اس کی فیس نوازشریف نے دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل عدالتوں پرحملہ کیا گیا، (ن) لیگ نے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں، انہوں نے جو حلف نامہ دیا اس کی فیس نوازشریف نے دی جب کہ حسین نواز رانا شمیم کوڈیل کررہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین یا انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈا ہے، انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمان سے کل منظور کرائیں گے۔


مزید خبریں :