Time 16 نومبر ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر بزنس صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کے صارفین کیلئے اشتہارات کی تیاری ممکن ہوگئی ہے —فوٹوفائل
اس فیچر کے تحت واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کے صارفین کیلئے اشتہارات کی تیاری ممکن ہوگئی ہے —فوٹوفائل

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ عام صارفین کے ساتھ ساتھ بزنس صارفین کے لیے بھی مختلف نئے فیچر کی فراہمی پر مسلسل کام کر رہا ہے۔

واٹس ایپ نے بزنس صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اشتہارات بھی بنا سکتے ہیں جن پر کلک کرکے کوئی بھی صارف مذکورہ بزنس اکاؤنٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق، اس فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس اشتہار کے ذریعے فیس بک صارفین کو کاروباری حضرات کے واٹس ایپ پر بزنس آپریٹ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو اس حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔ اس طرح کے پہلے سے موجود فیچر میں فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے واٹس ایپ پر لوگوں کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے اشتہار کی تیاری ممکن تو تھی لیکن ایسا اشتہار صرف فیس بک  پر جا کر ہی بن سکتا تھا تاہم اب واٹس ایپ بزنس میں اس فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے۔

اب واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ صارفین واٹس ایپ ٹولز  سیٹنگ میں جا کر ایڈورٹائز آن فیس بک آپشن کو منتخب کرکے اشتہار بنا سکتے ہیں۔ 

مزید خبریں :