پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی

پیٹرولیم ڈویژن اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

مذاکرات کی کامیابی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔

مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں فی لیٹر 99 پیسے کااضافہ متوقع ہے۔

حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق منافع میں99 پیسے یا 25 فیصد اضافہ کرنےکی سمری بھیجی گئی ہے، حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو ہر 6 ماہ بعد منافع کاجائزہ لینےکایقین دلایا ہے۔

 پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیےکے مطابق پیٹرول پر ڈیلر منافع 99 پیسے اضافے سے4 روپے 90 پیسےفی لیٹرہوجائےگا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرڈیلر منافع 83 پیسےاضافے سے 4 روپے 13 پیسےفی لیٹر ہوجائےگا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع میں اضافےکے لیے25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

 ہڑتال کے تحت ملک بھر میں  پیٹرول پمپس بند کردیے گئے تھے جس کے باعث ملک بھر میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔


مزید خبریں :