پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2021

این اے 133 ضمنی انتخاب، پریذائیڈنگ افسران کے موبائلز پر آر ٹی ایس ایپ لوڈ کر دی گئی

پریذائیڈنگ افسر انتخابی نتائج، بیلٹ پیپرز اور دیگر پولنگ سامان رینجرز کی نگرانی میں ریٹرننگ افسر تک پہنائے گا، آر او— فوٹو:فائل
پریذائیڈنگ افسر انتخابی نتائج، بیلٹ پیپرز اور دیگر پولنگ سامان رینجرز کی نگرانی میں ریٹرننگ افسر تک پہنائے گا، آر او— فوٹو:فائل

لاہور میں قومی اسمبلی کے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ڈسکہ الیکشن جیسے واقعے کی روک تھام اور پریذائیڈنگ افسر پر کڑی نگاہ رکھنے کیلئے ان کے موبائلز پر آر ٹی ایس ایپ ڈاؤن لوڈ کر دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ریٹرننگ افسر باسط علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ حلقے کے تمام 254 پریذائیڈنگ افسران پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور تمام افسران کے موبائل فون پر آرٹی ایس ایپ ڈاؤن لوڈ کر دی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ڈسکہ الیکشن جیسا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس ایپ سے پریذائیڈنگ افسر کی نقل و حرکت معلوم ہو سکے گی، کمیشن کو انتخابی نتائج بھی بروقت مل جائیں گے، پریذائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن پر نتائج مرتب کر کے فارم 45 کی تصویر فوری طور پر کمیشن کو واٹس ایپ کرے گا۔

ریٹرننگ افسر باسط علی کا کہنا تھاکہ پریذائیڈنگ افسر انتخابی نتائج، بیلٹ پیپرز اور دیگر پولنگ سامان رینجرز کی نگرانی میں ریٹرننگ افسر تک پہنچائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے رینجرز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

خیال رہے ک این اے 133 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 5 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

مزید خبریں :