پنجاب بھر کے ڈی سیز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا/ فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا/ فائل فوٹو

 لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ ہر ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگز (پلاسٹک بیگز) اکٹھے کرنے اور تلف کرنے کیلئے پالیسی بنائے اور شہریوں پر فیس عائد کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔ 

عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ پنجاب بھر کی صنعتوں کو فضلا اور آلودگی کا باعث نہ بننے والے ڈیوائسز لگائی جائیں۔

 عدالت نے چیمبر آف کامرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی جب کہ عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور  بھٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا بھی کہا۔

مزید خبریں :