16 دسمبر ، 2021
انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں استحکام جبکہ اوپن مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز قیمت کم ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 177 روپے 98 پیسے پر برقرار ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز گرا ہے، آج ڈالر 60 پیسے کم ہوکر 179 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہوئی تھی۔