Time 01 جنوری ، 2022
پاکستان

بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج، لیگی ایم پی اے نے ملزمان کا حلیہ بھی بتا دیا

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے گزشتہ روز خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

ایم پی اے بلال یاسین نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

پولیس کو جمع کروائی گئی درخواست میں بلال یاسین نے کہا ہے کہ سابق کونسلر میاں اکرم کو ملنے موہنی روڈ آیا تھا، میاں اکرم کے گھر کے باہر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر دو حملہ آور آئے۔

بلال یاسین نے درخواست میں مزید کہا کہ حملہ آوروں نے موٹر سائیکل سے اتر کر جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کر دی، ایک گولی پیٹ اور دوسری بائیں ٹانگ پر لگی۔

ملزمان کے حلیے کے حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔

مزید خبریں :