Time 01 جنوری ، 2022
پاکستان

لیگی رکن اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں نے کالے رنگ کی جیکٹس پہن رکھی ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل استعمال کی اور ملزمان بلال یاسین پر فائرنگ کے بعد موہنی روڈ کی طرف نکل گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوال نامعلوم ملزمان نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی، بلال یاسین کے پیٹ میں دو اور ٹانگ پر ایک گولی لگی تھی۔

آج بلال یاسین کا میو اسپتال میں آپریشن کیا گیا جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق لیگی رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :