پاکستان
Time 25 جنوری ، 2022

یاسمین راشد کی کنٹریکٹ پر بھرتی ڈاکٹروں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی کنٹریکٹ پر بھرتی ڈاکٹروں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو  سامنے آگئی۔ 

 ڈاکٹر یاسمین راشد اور کنٹریکٹ پر بھرتی ڈاکٹروں کی گفتگو میں ڈاکٹرز ان سے کنٹریکٹ میں توسیع کی درخواست کر تے سنائی دے رہے ہیں جس پر یاسمین راشد کا جواب تھا کہ جب سرکار کو کسی کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے تو کنٹریکٹ کیوں بڑھایا جائے؟

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 96 ڈاکٹرز نےکنٹریکٹ بڑھانےکے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی تھی۔ 

اس موقع پر یاسمین راشدکا  ڈاکٹروں سے کہنا تھا کہ آپ لوگ ہر 6 ماہ بعد پھر 6 ماہ کا کنٹریکٹ بڑھانےکاکہتے ہیں۔

ایک لیڈی ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ ہم ڈینگی کوبھی کورکر رہےہیں، ہماراکنٹریکٹ ایک سال بڑھا دیاجائے، جس پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ جب ہمیں کسی کی خدمات کی ضرورت نہیں توکنٹریکٹ کیوں بڑھائیں۔

مزید خبریں :