لاہور قلندرز سب سے زیادہ مرتبہ 200 رنز بنانے والی ٹیم بن گئی

لاہور قلندرز نے پانچ مرتبہ 200 یا زائد رنز بنائے، زلمی نے 4 مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا— فوٹو: پی ایس ایل
لاہور قلندرز نے پانچ مرتبہ 200 یا زائد رنز بنائے، زلمی نے 4 مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا— فوٹو: پی ایس ایل

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز سب سے زیادہ مرتبہ 200 رنز بنانے والی ٹیم بن گئی۔

پی ایس ایل میں اب تک 18 مرتبہ ٹیمیں 200 یا اس سے زائد رنز بناسکی ہیں۔لاہور قلندرز نے  پانچ مرتبہ 200 یا زائد رنز بنائے، زلمی نے 4 مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  تین، تین مرتبہ 200 رنز بناچکیں جبکہ  اسلام آباد یونائٹیڈ نے 2  اور کراچی کنگز نے صرف ایک مرتبہ 200 رنز بنائے ہیں۔

مزید خبریں :