حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا

فوٹو: پی پی آئی
فوٹو: پی پی آئی

حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا ، پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں فتح کا تاج جیاند ہوت کے سرسجا۔

 بلوچستان کے جیاند ہوت نے 34 منٹ اٹھارہ سیکنڈ میں  ریس مکمل کی، خواجہ تیمور ستائیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جب کہ  صاحبزادہ سلطان نے تیسری  پوزیشن حاصل کی۔ نادر مگسی گاڑی خراب ہونےکے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔

ویمنز کیٹیگری میں دینا پٹیل نے ٹائٹل کا دفاع کیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 37 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنربلوچستان عبدالولی محمد خان کاکڑ نے  جیونیوز  سےگفتگو میں کہا کہ حب ریلی کی تقریب کے لیے ٹینٹ  لگائے گئے، یہاں خوبصورت ہال ہونا چاہیے اور  ہر ماہ یہاں کھیلوں کے ایونٹ ہونے چاہئیں۔

گورنر بلوچستان عبدالولی محمد کاکڑ  نے جیتنے  والے ڈرائیوز  میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

مزید خبریں :