09 فروری ، 2022
قومی احتساب بیورو (نیب) میں تعیناتی کے جعلی خط جاری کرنےکے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ گرفتار ہونے والوں میں شاہد علی راجپر، اسد علی اور خالد میرانی شامل ہیں۔
نیب کے مطابق تینوں ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان نے ڈیٹا انٹری آپریٹر اور نائب قاصد کی پوسٹوں کے لیے جعلی خط جاری کیے تھے۔
نیب نے خبردار کیا ہےکہ عوام نیب میں تعیناتی سے متعلق جعلی دستاویزات اور آفر لیٹرز سے با خبر رہیں۔