پاکستان
Time 28 فروری ، 2022

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا— فوٹو:فائل
قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا— فوٹو:فائل

ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست اسامہ خالد بٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں پنجاب حکومت کو بذریعہ پراسیکیوٹرجنرل فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 میں ان کے بھائی نے محض اس لیے قتل کردیا تھا کہ قندیل بطور ماڈل ان کیلئے بدنامی کا باعث بن رہی تھی۔

گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قندیل بلوچ کیس کے مرکزی ملزم کو بری کردیا تھا جس کے بعد اسے جیل سے رہا کیا گیا۔

مزید خبریں :