03 مارچ ، 2022
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ اور خواتین کے عالمی دن پر ہونے والے عورت مارچ کو مکمل سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، کمشنر ، ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ اور عورت مارچ پر سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں عورت مارچ اور پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔