20 مارچ ، 2022
صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنیوالی افواہوں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر ڈاکٹر یاسمین کے انتقال کی جھوٹی خبریں زیر گردش تھیں تاہم اس کی انہوں نے خود ٹوئٹ کرکے تردید کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ میں فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد کرنے پر شکر گزار ہوں، میں بالکل صحت مند اور زندہ ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ تمام خبریں فیک ہیں۔