17 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکا نے دفاع پاکستان کی ریلی میں حافظ سعید کی شرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوة کا القاعدہ سے رابطہ ہے اور ان پر عالمی طور پر پابندیاں عائد ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں ذمہ داریا ں پور ی کرے۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈنے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک،افغان، ایران تجارت کی امریکا مخالفت نہیں کرتا اور نہ ہی ایران کے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے مراسم رکھنے کے خلاف ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران کے جوہری ریکٹر کی تعمیر پر امریکا کو بدستور تشویش ہے۔