پاکستان
17 فروری ، 2012

اسلام آباد میں لاپتہ کیمپ قائم ہونے کے بعد مزید دولاپتہ افراد بازیاب

اسلام آباد میں لاپتہ کیمپ قائم ہونے کے بعد مزید دولاپتہ افراد بازیاب

اسلام آباد … اسلام آباد میں لاپتہ کیمپ قائم ہونے کے بعد مزیددو لاپتہ افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد سے تعلق رکھنے والا عبدالرحمان مقامی تھانہ کے حوالے کر دیا گیا، عبدالرحمان ایک سال پہلے فیصل آباد سے لاپتہ ہوا تھا، عبدالرحمان پر مقامی تھانے غلام محمد آباد میں دو ایف آئی آر درج کر لی گئیں ہیں۔ عبدالرحمان نے ایک، دوسرے نوجوان کے پاس بارود کی نشاندہی کی تھی، بہاول پور سے لاپتہ ہونے والا مولوی افتخار احمد بھی ملتان سے بازیاب ہو گیا ہے۔ مولوی افتخار کے بھائی کلیم اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ مولوی افتخار احمد عالمی تحفظ نبوت بہاول پور کا رہنما ہے جو تیس نومبر کو لاپتا ہوا تھا ۔

مزید خبریں :