Time 22 مارچ ، 2022
پاکستان

عمران کا احتساب کا مصنوعی بیانیہ ہر روز اپنی موت آپ مرتا ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جو فارن فنڈنگ، آٹا، چینی، دوائی، بجلی اور گیس چوری میں خود مجرم ہے اُن کا احتساب اور الزامات کا مصنوعی بیانیہ ہر روز اپنی موت آپ مرتا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ثبوت سات سال سے الیکشن کمیشن، آٹا، چینی اور قرضہ کمیشن میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو فارن فنڈنگ، آٹا، چینی، دوائی، بجلی اور گیس چوری میں خود مجرم ہے اُن کا احتساب اور الزامات کا مصنوعی بیانیہ ہر روز اپنی موت آپ مرتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ الزام تراشی، تہمت زنی، نفرت اور انتشار سُن سُن کر عوام کے کان پک گئے ہیں، کہاں گئے وہ ٹاؤٹ جو سرکاری خرچ پر لندن جاکر براڈشیٹ میں رشوت مانگتے تھے؟ کاغذ لہراتے تھے؟ عمران خان کے جھوٹ کی عمارت زمیں بوس ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :