پاکستان
17 فروری ، 2012

بالائی علاقوں میں برفباری کانیاسلسلہ شروع

بالائی علاقوں میں برفباری کانیاسلسلہ شروع

اسلام آباد … ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں کو بھی سرد ہواوٴں نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ گلگت کے بالائی علاقوں نلتر،ہنزہ،بگروٹ سمیت مختلف علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔نشیبی علاقوں میں بھی برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔اپر دیر میں وقفے وقفے سے برف باری ہورہی ہے ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم جزوی ابر آلود ہے تاہم سردی کی شدت برقرارہے۔استورکے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے بالائی علاقوں کے زمینی راستے بند ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں شدید غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔شمالی بلوچستان اور آزاد کشمیر بھی بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

مزید خبریں :