پاکستان
17 فروری ، 2012

ڈیرہ غازی خان : فائرنگ سے دو افراد زخمی،ملزم زیرحراست

ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان میں نشے میں مبینہ طورپر دھت شخص نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیاتاہم لوگوں نے تشدد کرکے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈیرہ غازی خان کے جنرل بس اسٹینڈ پر اجیت سنگھ نامی سکھ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہاں موجود دو افراد مولا بخش اور محبوب علی شدید زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سردار اجیت سنگھ مبینہ طورپرشراب کے نشے میں دھت تھا اور اس کا تعلق ننکانہ صاحب کے علاقہ سے ہے۔

مزید خبریں :