17 فروری ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے بادامی باغ میں خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کو مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی،خاتون کو جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔اوکاڑہ کی رہائشی بیس سالہ سونیہ کی بادامی باغ لاہور کے رہائشی فیاض سے پچھلے سال شادی ہوئی تھی مگر شادی کے بعد سے ہی ناچاقی شروع ہوگئی تھی ،سونیا کی والدہ نے الزام لگایا کہ فیاض اور اس کی والدہ صغرہ بی بی نے مل کر اسکی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی ،سونیا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں اس کا علاج جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال سونیا کے گھر والوں کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،درخواست ملنے پر کارروائی کریں گے۔