پاکستان
17 فروری ، 2012

لاہور:منی ٹرالراورمسافروین میں تصادم،7افرادزخمی

لاہور … لاہور میں فیروز پورروڈ پر منی ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نجی کورئیر سروس کا ٹرالر ساہیوال سے ڈاک لے کر لاہور آرہا تھا کہ کلمہ چوک اوور ہیڈ برج کے نیچے قصور سے آنے والی تیزرفتار مسافر وین سے ٹکرا گیا ۔جس سے وین قلابازیاں کھاتی ہوئی پول سے جا ٹکرا ئی۔حادثے میں 5 خواتین اور دو مرد زخمی ہو گئے جنھیں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید خبریں :