دنیا
Time 29 مارچ ، 2022

بحرین: باحجاب خاتون کو داخلے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل بند

بحرین میں باحجاب خاتون کو داخلے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو بند کردیا گیا۔—فوٹو: بھارتی میڈیا
بحرین میں باحجاب خاتون کو داخلے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو بند کردیا گیا۔—فوٹو: بھارتی میڈیا

بحرین میں باحجاب خاتون کو داخلے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو بند کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بحرین کے دارالحکومت مناما کے قریبی علاقے آدلیہ میں اس وقت سامنے آیا جب ہوٹل کے عملے کی جانب سے حجاب میں ملبوس خاتون کو داخل ہونے سے منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا  پر وائرل ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق مزکورہ ہوٹل کا منیجز ایک بھارتی ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور تمام سیاحتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ گائیڈلائن پر عمل کریں اور ایسی پالیسیوں سے گریز کریں جو مملکت کے قانون کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔

دوسری جانب جمعرات کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے مینیجر جس پر خاتون کو ہوٹل میں جانے سے روکنے کا الزام ہے اسے برطرف کر دیا  ہے۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ہوٹل میں ہر کسی کو خوش آمدید کہا جاتا ہے کیونکہ 35 سال سے زائد عرصے سے ہم بحرین کی خوبصورت مملکت میں تمام قومیتوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارے مینیجر سے غلطی ہوئی  جسے اب معطل کردیا گیا ہے۔