Time 01 اپریل ، 2022
پاکستان

شہری کی عمران خان پر ٹی وی کے ذریعے بکرا وارنے کی ویڈیو وائرل

ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر جہاں اپوزیشن جماعتوں کے حامی  سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں وہیں تحریک  انصاف کے کارکنان  بھی وزیراعظم کے خلاف  تحریک عدم اعتماد  کی ناکامی کے لیے پرعزم  ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے دوران  پی ٹی آئی کارکنان نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی حمایت کی تو  وہیں اس  سلسلے میں کچھ دلچسپ چیزیں بھی  دیکھنے کو  ملیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک  ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وزیراعظم کا ایک حامی عمران خان پر بکرا وار رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکرین پر عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہں جب کہ ایک شخص بکرا ہاتھ میں لیے ان پر بکرا صدقہ کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں :