پاکستان
Time 08 اپریل ، 2022

ویڈیو : عدم اعتماد پر رولنگ کیخلاف عدالت کے فیصلے پر ریحام خان کا جشن

تحریک عدم اعتماد پر  ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر جہاں اپوزیشن نے جشن منایا وہیں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی پیچھے نہ رہیں۔

عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے بعد ریحام خان بھی فیملی اور دوست احباب کے ہمراہ جشن مناتی نظر آئیں ۔

ٹوئٹر پر ریحام خان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد خوشی میں ایک شخص سے گلے ملتے اور ڈونٹس کھاتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ریحام خان اس قدر خوش دکھائی دے رہی  ہیں کہ انہیں ڈونٹس کے ساتھ بھنگڑا ڈالتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ریحام خان نے لکھا کہ  ’جیت ہمیشہ صحیح کی ہوتی ہے‘۔

مزید خبریں :