07 اپریل ، 2022
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس ہونے پر مریم نواز کے آنسوؤں نے دل موہ لیا۔
لاہور میں گزشتہ روز جب پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس ہوئی تو مریم نواز جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔
اس ویڈیو پر جہاں مسلم لیگ ن کے جیالوں نے ردعمل دیا تو وہیں ریحام خان بھی خود کو روک نہ سکیں۔
ریحام خان نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران، یہ ویڈیو انٹرنیٹ کی سب سے پیاری چیز ہے۔
اُنہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز صرف خلوص اور عقیدت سے بنی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے تحت پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی قرار داد پیش کی گئی تھی، لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے اس اجلاس میں 199 ارکان پنجاب اسمبلی نے قرار داد کی حمایت کی۔