Time 12 اپریل ، 2022
پاکستان

سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےکریک ڈاؤن شروع کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر  ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےلاہور،کراچی اور پشاورسے 5 افراد کوگرفتارکیا ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ لاہور سے گرفتار شخص نے 22 مختلف اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی لگائی جاسکتی ہیں۔

علاوہ ازیں ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالا میں اداروں کے خلاف مہم چلانے والے 16 افراد کی فہرست تیار کرلی گئی اور فہرست میں شامل افراد کی گرفتاری کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

خیال رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نازیبا ٹرینڈز چلائے گئے۔

مزید خبریں :