Time 16 اپریل ، 2022
پاکستان

ایک قریبی دوست ملک کی جانب سے دی گئی جیپ بھی بیچ دی گئی ہے: احسن اقبال

عمران خان نے بیرون ملکوں سے آنے والے تحائف کی مالیت انتہائی کم لکھوا کر وہ تحائف خریدے اور پھر بیچ دیے: احسن اقبال۔ فوٹو: فائل
عمران خان نے بیرون ملکوں سے آنے والے تحائف کی مالیت انتہائی کم لکھوا کر وہ تحائف خریدے اور پھر بیچ دیے: احسن اقبال۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک قریبی دوست ملک نے ایک جیپ تحفے میں دی تھی وہ بھی غائب نکلی ہے، شاید وہ بھی بیچ دی گئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملکوں سے آنے والے تحائف کی مالیت انتہائی کم لکھوا کر وہ تحائف خریدے اور پھر بیچ دیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کنفرم کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے بیرون ملک سے تحفے میں ملی گھڑی اور دیگر قیمتی سامان 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی عمران خان کی جانب سے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ عمران خان نے خرید لی، اب ان کی مرضی ہے کہ وہ گھڑی 5 کروڑ میں فروخت کریں یا 10 کروڑ میں، عمران خان پر یہ کوئی اعتراض نہیں بنتا۔

مبینہ مراسلے سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مراسلے کی تحقیقات پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی میں ہی ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :