Time 07 مئی ، 2022
پاکستان

جیونیوز کے سینیئر نمائندے خالد حمید فاروقی انتقال کرگئے

جیونیوز کے یورپ میں سینیئر نمائندے خالد حمید فاروقی انتقال کرگئے۔—فوٹو: اسکرین گریب
جیونیوز کے یورپ میں سینیئر نمائندے خالد حمید فاروقی انتقال کرگئے۔—فوٹو: اسکرین گریب

جیونیوز کے یورپ میں سینیئر نمائندے خالد حمید فاروقی انتقال کرگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق خالد حمید فاروقی کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے لیکن لندن سے برسلز واپس پہنچے تو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

خالد حمیدفاروقی کا تعلق کراچی سےتھا لیکن وہ طویل عرصے سے یورپ میں مقیم تھے ،ان کے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ 

خالد حمید فاروقی عالمی امور پر رپورٹنگ کے لیے شہرت رکھتے تھے ، وہ جیونیوز کے قیام سے اب تک ادارے سے وابستہ رہے، اس دوران انہوں نے  اہم امور پر مختلف ممالک سے غیر معمولی رپورٹنگ کی، حال ہی میں انہوں نے فرانس کے صدارتی انتخابات کی کوریج کی تھی۔

اس کے علاوہ خالد حمید فاروقی جنگ کی کوریج کیلئےحال ہی میں یوکرین بھی گئے تھے جبکہ وہ نیٹو، یورپی یونین کے امور کی کوریج کا وسیع تجربہ رکھتے تھے۔


مزید خبریں :