Time 30 مئی ، 2025
پاکستان

سوراب میں دہشتگردوں کا بینک اور سرکاری افسر کے گھرپر حملہ، اے ڈی سی ریونیو لڑتے ہوئے شہید

سوراب میں دہشتگردوں کا بینک اور سرکاری افسر کے گھرپر حملہ، اے ڈی سی ریونیو لڑتے ہوئے شہید
سوراب میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کرکےاسے آگ لگادی، بینک لوٹا گیا اوت سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے: ترجمان بلوچستان حکومت— فوٹو: کمشنر کوئٹہ آفیشل

بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بینک اورسرکاری افسر کے گھر پر حملہ کردیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سوراب میں بینک اورانتظامی آفیسرکی رہائشگاہ پرحملہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے، سوراب بازارمیں بینک لوٹا گیا اوت  سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ حملے میں اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کربہادری کی نئی مثال قائم کی، اے ڈی سی رہائش گاہ پرخواتین اور بچے موجود تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بھارت کی پراکسیز نے بھارت کی ایما پر کارروائی کی تاہم ریاست دشمن عناصرکی ہرکوشش ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ایف سی، پولیس اور لیویزعلاقے میں پہنچ گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوراب میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کرکےاسے آگ لگادی۔

مزید خبریں :