Time 30 مئی ، 2025
پاکستان

سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے
5 عازمین حج کی طبعی اموات رپورٹ ہوئیں، ترجمان پاکستان حج مشن— فوٹو:فائل

سعودی  عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے۔

ترجمان پاکستان حج مشن کے مطابق 5 عازمین حج کی طبعی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترجمان پاکستان حج مشن نے بتایاکہ چکوال کے خواجہ محمود، جامشورو کے محمد احسان اور فیصل آبادکی کشورسلطان کا مدینہ میں انتقال ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی نماز جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں اداکی گئی اور تدفین مقبرہ جنت البقیع میں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق جہلم کے گل جان اور گوجرانوالا کی ارشاد بیگم کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا اور دونوں عازمین کی تدفین مقبرہ شرائع میں ہوئی۔

مزید خبریں :