Time 13 مئی ، 2022
کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان 23 مئی کو ہو گا

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا آپشن راولپنڈی وینیو ہی ہے، بیک اپ پلان میں ملتان شامل ہے— فوٹو: فائل
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا آپشن راولپنڈی وینیو ہی ہے، بیک اپ پلان میں ملتان شامل ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 23 مئی کو  ہوگا جبکہ کیمپ کا  آغاز 29 مئی یا یکم جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد انگلینڈ میں کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو طلب کیا جائے گا، ابھی انگلینڈ سے کسی کھلاڑی کو طلب نہیں کیا گیا ہے۔

13 جون کو نیدرلینڈز اور سری لنکا کے ٹور کیلئے ٹیموں کا اعلان ہو گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا  آپشن راولپنڈی وینیو ہی ہے، بیک اپ پلان میں ملتان شامل ہے، لاہور اور کراچی میں پچز  تیار ہو رہی ہیں، سیاسی صورتحال مستحکم رہتی ہے تو سیریز راولپنڈی میں ہو گی جبکہ ویسٹ انڈیز  کیخلاف سیریز میں بائیو سیکور ببل بھی نہیں ہو گا، کوئی کووڈ پابندی نہیں ہو گی تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے دورے کے حوالے سے ا بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ سری لنکا کے ساتھ ہمارے بڑے مضبوط روابط ہیں، کشیدہ حالات میں ٹورز  ہوتے رہے ہیں، پاکستان خود انکار نہیں کرے گا، سری لنکن بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے، سری لنکا میزبانی سے معذرت کرے گا یا تیسرے ملک میں کھیلنے کا کہے گا تو تسلیم کریں گے۔

مزید خبریں :