Time 14 مئی ، 2022
پاکستان

پرویزخٹک اور نورالحق کا منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے سے انکار

پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور وہ اب تک شفٹ نہیں ہوسکے ہیں، ذرائع— فوٹو: فائل
پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور وہ اب تک شفٹ نہیں ہوسکے ہیں، ذرائع— فوٹو: فائل

سابق وزیر دفاع پرویزخٹک اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ختم ہونےکے بعد 15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکتے ہیں لیکن کابینہ ختم ہونے باوجود پرویزخٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور سرکاری رہائش گاہ خالی نہ ہونے باعث مولانا عبدالواسع میں شفٹ نہیں ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرنورالحق قادری نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ہے۔

پرویز خٹک منسٹر انکلیو کا مکان نمبر 28 اور نورالحق قادری مکان نمبر 31 ہے۔ جیونیوز کے باربار رابطہ کرنے کے باوجود پرویز خٹک کا مؤقف نہیں مل سکا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف  حکومت کی کابینہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 10 اپریل کو تحلیل کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :