17 فروری ، 2012
اسلام آباد…ایوان صدر ، اسلام آباد میں آج سہ ملکی سربراہ کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی بھی شریک ہوئے، تقریب میں موجود صحافیوں نے اُن سے کچھ سوال کرنا چاہے تو وہ تفصیلی بات کرنے سے گریزاں رہے۔ایوان صدر میں پاک افغان اور ایران سربراہان مملکت کی مشترکا نیوزبریفنگ کے بعد صحافیوں نے آرمی چیف سے پوچھا کہ اگر نیٹو سپلائی روٹ بحال ہوجاتا ہے تو اُس کے کیا اثرات ہوں گے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس کا وزیردفاع سے جواب پوچھیں ، صحافیوں نے جب میمو ایشو اور بعض فوجیوں کے کورٹ مارشل سے متعلق سوالات پوچھے تو آرمی چیف نے کہاکہ وہ اُس کا جواب نہیں دیں گے۔