پاکستان
17 فروری ، 2012

لاہور: جناح اسپتال کے سامنے گندے نالے سے لاش برآمد

لاہور …لاہور میں جناح اسپتال کے سامنے گندے نالے سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لاش کے چہرے پر ایک زخم کا نشان ہے۔ اس نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔ مقامی افراد نے گندے نالے میں پڑی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :