پاکستان
17 فروری ، 2012

کراچی:اقدام قتل کے الزام میں گرفتارسیاسی کارکن کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی …کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلے کے الزام میں گرفتار سیاسی کارکن کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیاہے۔گلستان جوہرپولیس نے ملزم سید عدالت حسین شاہ کواے ٹی سی کے جج بشیراحمدکھوسوکے روبروپیش کیا۔ملزم پرسیاسی جماعت کی ہڑتال کے دوران فائرنگ کر کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ گلستان جوہر میں میٹروول کے علاقے میں پولیس مقابلے اور اقدام قتل سمیت پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔عدالت نے تفتیش مکمل ہونے پر ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں :