دکان سے ہزاروں روپے غائب کرنیوالے چور انسان نہیں چوہے نکلے

بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک دکان سے ہزاروں روپے غائب ہوگئے ، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چور کوئی انسان نہیں بلکہ چوہے تھے—فوٹو: فائل
بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک دکان سے ہزاروں روپے غائب ہوگئے ، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چور کوئی انسان نہیں بلکہ چوہے تھے—فوٹو: فائل

بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک دکان سے ہزاروں روپے غائب ہوگئے ، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چور کوئی انسان نہیں بلکہ چوہے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر شاملی میں ایک شراب کی دکان کے مالک دیپک شرما حیران اور غمگین تھے کیونکہ وہ پچھلے کچھ دنوں میں اپنی دکان کے لاکر سے پیسے غائب ہوتے دیکھ رہے تھے۔ تاہم  انہیں کوئی سراغ نہیں  مل رہا تھا کہ نقدی کہاں غائب ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق دیپک نے یہاں تک کہ کئی ملازمین کو برطرف کر دیا تھا جن کے بارے میں اسے شبہ تھا کہ وہ پچھلے دو مہینوں میں چوری میں ملوث تھے لیکن  ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد بھی یہ مسئلہ جاری رہا۔

تاہم منگل کی صبح دیپک نے فرش کے ٹائل پر ایک سوراخ میں کپڑے کا ایک ٹکڑا پھنسا ہوا دیکھا تو انہوں نے  ٹائل کو باہر نکالا جس کے بعد وہ حیرت انگیز منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

ق دیپک کو ٹائل کے نیچے سراغ تقریباً ساڑھے 11 ہزار روپے سے زیادہ نقد رقم ملی جس میں چند نوٹوں کو کناروں سے چوہوں نے کترا ہوا تھا —: بھارتی میڈیا
ق دیپک کو ٹائل کے نیچے سراغ تقریباً ساڑھے 11 ہزار روپے سے زیادہ نقد رقم ملی جس میں چند نوٹوں کو کناروں سے چوہوں نے کترا ہوا تھا —: بھارتی میڈیا

رپورٹس کے مطابق دیپک کو  ٹائل کے نیچے سوراخ سے تقریباً ساڑھے 11 ہزار روپے سے زیادہ نقد رقم ملی جس میں چند نوٹوں کو کناروں سے چوہوں نے کترا ہوا تھا جبکہ باقی  نوٹ بالکل صحیح حالت میں موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق چوہے مبینہ طور پر لاکر کے پچھلے حصے میں ایک سوراخ سے داخل ہوتے اور نوٹ نکال کر باہر نکل جاتے، چوہوں نے چوری  اتنی مہارت سے کی کہ وہ کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ نہ ہوسکے۔

دیپک نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ چوہے شراب پی رہے ہیں کیونکہ انہیں اکثر اپنی دکان پر چبائی ہوئی پلاسٹک کی بوتلیں ملتی ہیں تاہم  مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ وہ پیسے بھی چھپا رہے ہیں۔ مجھے کچھ نوٹ پھٹے ہوئے ملے لیکن باقی محفوظ تھے۔

مزید خبریں :