Time 31 مئی ، 2022
پاکستان

پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں پر ایف آئی اےکا بیان سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق  خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی خبرگردش کر رہی ہےکہ پاکستان میں فیس بک کا دفتر کھولا جا رہا ہے تاہم  ایف آئی اےکی جانب سے ایسا کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، ایف آئی اے اس جعلی خبرکی سختی سے تردید کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ خبرمیں ایف آئی اےکے ایک افسرکا نام بھی شائع کیا گیا جوگمراہ کن ہے، ایف آئی اے ایسی بے بنیاد خبروں کی بغیر تصدیق اشاعت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

مزید خبریں :