کھیل

سدرا اور منیبہ نے پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت قائم کردی

سری لنکا کے خلاف سدرا امین اور منیبہ علی کے درمیان پہلی وکٹ پر 158 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ فوٹو: پی سی بی
سری لنکا کے خلاف سدرا امین اور منیبہ علی کے درمیان پہلی وکٹ پر 158 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ فوٹو: پی سی بی

سدرا امین اور منیبہ علی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت قائم کر دی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ اوپننگ شراکت میں سنچری بنی اور دونوں ابتدائی بیٹرز کے درمیان 158 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

سدرا امین اور منیبہ علی نے 213 گیندوں کا سامنا کیا جو دونوں بیٹرز کے درمیان بالز کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی سب سے بہترین اوپنگ شراکت 96 رنز تھی جو جویریہ خان اور ناہیدہ کے درمیان قائم ہوئی تھی۔

مجموعی طور پر کسی بھی پاکستانی ویمن جوڑی کی جانب سے یہ دوسری بڑی شراکت ہے۔

مزید خبریں :