14 نومبر ، 2012
لاہور. . . . لاہورمیں ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹر چینج تک شدید دھندکے باعث موٹر وے کو بند کردیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹر چینج تک حد نظر صفر ہوگئی۔ شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے جبکہ ڈرائیوروں کو فو گ لا ئٹ کے استعمال اور آہستہ چلنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔