Time 17 جون ، 2022
پاکستان

حکومت پنجاب نے14 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو ڈی آئی جی، آئی ٹی پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو ڈی آئی جی، آئی ٹی پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل

حکومت پنجاب نے14 ڈی آئی جیز کےتبادلوں کےاحکامات جاری کردیے اور اس کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو ڈی آئی جی،  آئی ٹی پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا ہے جبکہ وقاص نذیر کو ڈی آئی جی آپریشنز  پنجاب،کاشف مشتاق کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ پروکیورمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر معین مسعود  ڈی آئی جی لاجسٹک، مقصود الحسن ڈی آئی جی کرائم برانچ، اقبال دارا کمانڈنٹ پولیس اسکول آف انٹیلی جنس، سرفراز فلکی ڈی آئی جی  پی ایچ پی تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آغایوسف کو ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، مرزا فاران بیگ کو ڈی آئی جی ایلیٹ ، طارق چوہان کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 تعینات کیا گیا ہے۔

فیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی اسپیشل برانچ  تعینات کیا گیا ہے جبکہ امین بخاری، شارق جمال، منیر شیخ کو ایس اینڈ جی ڈی اے رپورٹ کرنے کا حکم  دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :